بھارتی ادکارہ سے ملاقات 12 برس قبل ہوئی تھی، وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں، جو سب کو ہی اچھی لگتی ہیں، سابق پاکستانی آل راؤنڈر
خادم حسین نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
کراچی:سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدلرزاق نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ایک ایونٹ کے دوران ملاقات ہوئی تھی جیسا لوگ کہہ رہے ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدلرزاق نے بھارتی ادکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری اُن سے ملاقات 12 برس قبل ہوئی تھی۔
ان 12 سالوں کے دوران وہاں سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی، میرا خیال ہے وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں، ایک ایونٹ کے دوران اگر کوئی سوال ہو جائے تو پھر جواب دینا پڑتا ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ تمنا بھاٹیا نے اُس سوال پر بہت اچھا جواب دیا، کوئی ایسی بات نہیں تھی، وہاں ایک شوٹ ہوا اور اُس کے بعد سب ختم ہوگیا، بھارتی اداکارہ سب کو ہی اچھی لگتی ہیں۔