لایئو: جلال پور پیروالا میں بند کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ، تباہ کن سیلاب،ایمرجنسی نافذ بند شہر خالی کرنے کا حکم ، خان بیلہ عارضی بند ٹوٹ گیا، متعدد بستیاں ڈوب گئیں

نمائندگان نوائے وقت ، ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی رپورٹس

جلال پور پیروالا:پنجاب کے شہر جلال پور پیروالا میں دریائے چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے باعث حالات تشویشناک ہو گئے ہیں۔ خان بیلہ کے قریب عارضی بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں ڈوب گئیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ پانی کی مسلسل بڑھتی ہوئی سطح کے باعث علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے شہریوں کے انخلا کی کوششیں تیز کر دی ہیں اور مساجد سے اعلانات کے بعد لوگ گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب جا رہے ہیں۔ کئی دیہات میں لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ سیلابی ریلا آج ملتان پہنچے گا۔

ہیڈ محمد والا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی گھروں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پانی نے دیگر حفاظتی بندوں کی آخری حد کو چھو لیا ہے جس کے باعث مزید بستیاں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *