مرکزی جلسہ و جلوس بیالیسویں جشن عید میلاد النبی اور پینتالیسویں رحمت اللعالمین کے حوالے سے پریس کانفرنس

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ ،فوٹو:راجہ طارق محمود خان

لندن:برطانیہ اور یورپ کے سب سے بڑے مرکزی جلسہ و جلوس بیالیسویں جشن عید میلاد النبی اور پینتالیسویں رحمت اللعالمین کانفرنس جو14 ستمبر، بروز اتوار، منعقد ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین چوہدری شوکت نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ سید مظہر حسین شاہ جیلانی نے پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظیار کیا۔
کانفرنس میں جن صحافیوں نے شرکت کی ان میں برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپرآف دی ایئر نوائے وقت لندن ,انگلش ڈیلی ڈان کے ایڈیٹر انچیف، ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز اور سپیشل ٹی وی کے ہیڈ آف انٹرنیشنل نیوز ڈاکٹر اختر گلفام، محمد قیصر، اسد ملک، فرید قریشی، رفیق مغل، راجہ نقیب، صغیر بھٹی اور عمران راجہ شامل ہیں۔
اس موقع پر انتظامیہ اور صحافیوں کی لی گئی تصاویر۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *