امیگرینٹس کی واپسی پر تعاون نہ کرنے والے ممالک کے ویزے معطل کیے جا سکتے ہیں: برطانیہ

’اولین ترجیح‘ ’سرحدوں کو محفوظ بنانا‘ ہے،وہ ممالک اپنے ان شہریوں کو واپس لیں جن کو برطانیہ میں رہنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں، وزیر داخلہ شبانہ محمود

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی رپورٹ

لندن:برطانیہ کی نئی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا ہے کہ ان ممالک کے ویزے معطل کیے جا سکتے ہیں جو ’تعاون نہیں کرتے‘ اور پناہ گزینوں کی واپسی کے معاہدوں پر رضامند نہیں ہوتے۔
نئی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے بار بار کہا کہ ان کی ’اولین ترجیح‘ ’سرحدوں کو محفوظ بنانا‘ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ ممالک اپنے ان شہریوں کو واپس لیں جن کو برطانیہ میں رہنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں۔
برطانوی حکومت کو انگلش چینل کے ذریعے چھوٹی کشتیوں کی آمد کو روکنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ رواں سال اب تک 30 ہزار سے زائد افراد برطانیہ پہنچ چکے ہیں جن میں صرف سنیچر کو پہنچنے والے ایک ہزار سے زیادہ افراد بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *