رحمت اللعالمین کانفرنس سے برطانیہ ، یورپ ،بنگلہ دیش ، پاکستان اور انڈیا کے علماء اور مشائخ خطاب کریں گے،برطانوی پولیس کے فول پروف انتظامات
برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین چوہدری شوکت علی اور سید مظہر حسین شاہ جیلانی کی پرہجوم پریس کانفرنس
سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ ،فوٹو:راجہ طارق محمود خان
لندن:برطانیہ اور یورپ کے سب سے بڑے مرکزی جلسہ و جلوس بیالیسویں جشن عید میلاد النبی اور پینتالیسویں رحمت اللعالمین کانفرنس جو14 ستمبر، بروز اتوار، منعقد ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے دارالعلوم قادریہ جیلانیہ والتھم سٹو لندن میں برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین چوہدری شوکت علی نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ سید مظہر حسین شاہ جیلانی اورچوہدری شوکت علی نے پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سید مظہر حسین شاہ جیلانی نے کہا کہ مختصر سی محفل ظہر کی نماز سے پہلے یہاں دارالعلوم قادریہ جیلانیہ والتھم سٹو لندن میں ہوگی۔ ہمارے پیر و مرشد حضور قبلہ عالم پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی موجود ہوں گے۔ ان کی زیر قیادت جلسہ شروع ہوگا۔ پہلے بیانات ہوں گے۔ ظہر کی نماز کے فوراً بعد جلوس شروع ہو جائے گا اوریہ جلوس والتھم فاریسٹ کی مختلف شاہراوں سے گزرتا ہوا واپس یہاں دارالعلوم قادریہ جیلانیہ میں ہی آئے گا۔ اس کے بعد رحمت اللعالمین کانفرنس شروع ہوگی، جس سے انشاءاللہ پورے ملک سے، پاکستان سے اور دوسرے ممالک سے بھی تشریف لائے ہوئے معزز علماء کرام اور مشائخ عظام کے خطابات ہوں گے۔
برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپرآف دی ایئر نوائے وقت لندن، انگلش ڈیلی ڈان کے ایڈیٹر انچیف ، ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز اور سپیشل ٹی وی کے ہیڈ آف انٹرنیشنل نیوز یوکے/ یورپ ڈاکٹر اختر گلفام کے سوال کے جواب میں سید مظہر حسین شاہ جیلانی نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ کے سب سے بڑے مرکزی جلسہ و جلوس بیالیسویں جشن عید میلاد النبی اور پینتالیسویں رحمت اللعالمین کانفرنس میں اس سال 15 سے 20 ہزار لوگ ایکسپیکٹ کر رہے ہیں۔
یورپ کے اکثر و بیشتر بالخصوص ہالینڈ، ڈنمارک، ناروے اور باقی یورپ کے علاقوں سے بھی لوگ آئیں گے ۔ الحمدللہ ایک رات پہلے لوگ آ جاتے ہیں۔ رات کو دیدنی منظر ہوتا ہے ۔اس سال بالخصوص بنگلہ دیش ، پاکستان اور انڈیا کے کچھ علماء تشریف فرما ہوں گے۔ بہت ممکن ہے کچھ عربی سکالرز بھی ہوں اور اس کے علاوہ انشاءاللہ یہاں پورے یو کے سے انشاءاللہ العزیز ہمارے پاس تقریباً ہر سال میلاد شریف کے موقع پر100 سے زیادہ علماء کرام الحمدللہ ہمارے پاس تشریف لاتے ہیں۔