وزیراعظم کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے سے آگاہی دی

شہباز شریف لندن میں 4 دن قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن:وزیراعظم شہباز شریف نے لندن پہنچنے سے قبل جنیوا میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرکے انہیں پاک – سعودیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد برطانیہ کے شہر لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

شہباز شریف نے لندن پہنچنے سے قبل کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں مختصر قیام کیا اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کو پاک – سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں موجود ہیں اور ان کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں 4 دن قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم ہفتے کو اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *