کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کے زیر صدارت ترقیاتی کاموں اور انہیں خوبصورت بنانے پر اجلاس کا انعقاد

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت، ڈان ٹی وی

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد۔ شہر کے کمرشل ایریا میں جاری ترقیاتی کاموں اور انہیں خوبصورت بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو، نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں پر کام تیز کیا جائے تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل ایریا میں سیوریج کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر مستقل حل کئے جائیں۔ بعد ازاں انہوں نے ظفر علی سٹیڈیم، ای لائبریری، ہاکی گراؤنڈ اور اولڈ سٹیڈیم ہوٹل کا دورہ کیا اور اسے خوبصورت بنانے کی تجاویز کو جلد فائنل کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے دیپال پور بازار، صدر بازار، ہائی سٹریٹ اور لیاقت چوک میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے بنائی جانے والی ڈرین کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *