محمد ابرارنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
ممبئ:انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کے متعدد سٹارز گزشتہ کچھ عرصے میں عدالت سے رجوع کر چکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں شخصیت اور آواز پر اختیار کے حق کو محفوظ کیا جائے۔
ان سٹارز میں بالی وڈ انڈسٹری کا طاقتور جوڑا ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں جنہوں نے ویڈیو پلیٹ فارم یو ٹیوب کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس یعنی دانشمندانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنی ویڈیوز پر پابندی عائد کی جائے اور انہیں ہٹانے کا حکم دیا جائے۔