ساہیوال:ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،40 ہزار روپے سے زائد جرمانہ

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ایس ڈی او پیرا نعمان قیصر کی ڈان ٹی وی سے گفتگو

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ یہ بات ایس ڈی او پیرا نعمان قیصر نے ڈان ٹی وی یو کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا نواحی قصبے کمیر کے مین بازار میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ ایکشن، سبزی، دالوں، چکن اور دیگر اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی 40 ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ایس ڈی او پیرا نعمان قیصرنے بازار میں مختلف دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریٹ لسٹوں کی جانچ پڑتال کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور گاہکوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں تاکہ عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ ان کی اصل قیمت پر دستیاب رہیں۔درایں اثناء ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے پیرا فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں عوامی ریلیف کی سمت مثبت پیش رفت ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ نرخنامے سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کی فوری اطلاع ضلعی کنٹرول روم کو دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *