تجاوزات کی بھرمار پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا اظہار ناراضگی

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ پیش کرنے والے افسروں کی ساہیوال میں کوئی جگہ نہیں۔ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے خود عملی میدان میں نکل پڑے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا دو گھنٹے تک شہر کا تفصیلی دورہ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود بھی ہمراہ تھے۔
عارف والا پل، پاکپتن چوک، جوگی چوک اور ہائی اسٹریٹ پر تجاوزات کی بھرمار پر اظہار ناراضگی اہم سڑکوں اور مارکیٹس میں تجاوزات کی بھرمار پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ کمشنر
تجاوزات کا خاتمہ پیرا فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر آصف طفیل
حکومت کا پیرا فورس بنانے کا مقصد تجاوزات کو دوبارہ نہ ہونے دینا تھا۔ تجاوزات کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے۔ ایس ڈی او پیرا کو ہدایت تجاوزات سے پاک بازار حکومت کی ترجیح ہے۔ کمشنر
تجاوزات کا بار بار ہونا ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل جگہ جگہ بے ہنگم ریڑھیوں کو دیکھ کر بھی برہم
ریڑھیوں کو انکی مختص جگہ تک ہی محدود رکھا جائے۔
پیرا فورس روزانہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرے۔ ڈاکٹر آصف طفیل
دورے کے دوران پیرا فورس اور میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *