سابق کپتان بابر اعظم کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں واپسی کا امکان، نوائے وقت ، ڈان ذرائع

فاسٹ باؤلر حارث روف، آل راؤنڈر حسین طلعت کو ڈراپ کرنے، نسیم شاہ اور اسپنر مہران ممتاز کو مختصر فارمیٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے

آیرش حیات نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لاہور:ایشیا کپ میں بیٹرز کی ناقص کارکردگی سے پریشان قومی سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں سابق کپتان بابر اعظم کو شامل کرنے پر غور شروع کر دیا۔

پروٹیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے فاسٹ باؤلر حارث رؤف، آل راؤنڈر حسین طلعت کو ڈراپ کرنے جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور اسپنر مہران ممتاز کو مختصر فارمیٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی شمولیت پر فیصلہ تاحال نہ ہوسکا، محمد رضوان کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ایک سے دو دن میں کر لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *