خراب موسم ،بارش اورسردی کے باوجود برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت، میت کو بگھی میں لی برج مسجد لایا گیا
سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی رپورٹس
فوٹو:راجہ طارق محمود خان
لندن:پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کی نماز جنازہ لیبرج مسجد والتھمسٹو میں ادا کی گئی۔ جس کی قیادت پیر سید مظہر شاہ جیلانی نے کی۔ جنازے میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔ علی امام شاہ جیلانی، قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ فاروق شاہ ،راجہ محمد یاسین (ایم پی)،سابق ایڈیٹرمحمد سرور، سابق میئر لیاقت علی۔ شوکت علی، علامہ اشتاق قادری، شبید زادہ حسن رضا (پاکستان) ،علامہ فضل احمد قادری ، قمر رضا،علامہ غلام ربانی افغانی،سید سبطین شاہ جیلانی،سید انیق شاہ جیلانی،برنٹ کے سابق میئر طارق ڈار، حاجی محمد صدیق، سید حیدر شاہ ترمذی، علامہ جنید علامہ،قاری ارشد جمیل،قاری اشرف سلامی،قاری بلال قادری،راجہ محمد الیاس،حافظ علی اکبر،حافظ حسنات قادری،قاری محمود الحسن، راجہ محمد الیاس جنرل سیکرٹری، پیر سید اشتیاق حسین ،قاری محمد صادق ضیائی ،حافظ علی اکبر، صوفی رمضان ابراہیم، مولانا افغان ربانی، مولانا حافظ قاری بلال، مولانا جنید عالم، مولانا فاروق چشتی، مولانا محمد اسلام قادری، صاحبزادہ ظہیر ،عبدالرحمن نقشبندی، عبدالغفور چشتی ایڈنبرا ،علامہ فضل رحمت ڈربی ، پیر سید اظہر شاہ اور برطانیہ اور یورپ بھر سے لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی جس کی امامت پیر سید مظہر شاہ جیلانی نے کی۔