سیلاب بحالی پروگرام 2025 کے تحت متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کا جائزہ

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی

ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے قائداعظم اسٹیڈیم میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیلاب بحالی پروگرام 2025 کے تحت متاثرین میں امدادی چیکس کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد محمود سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے سیلاب متاثرین کی ویریفکیشن کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تصدیقی عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ متاثرین کو کسی قسم کی پریشانی یا تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں، متاثرہ خاندانوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے نقصانات کا مکمل ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اب تک 7,892 افراد اور 765 متاثرہ مکانات کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ بینک آف پنجاب کی جانب سے 2,546 متاثرین کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں تاکہ امدادی رقوم کی بروقت تقسیم ممکن ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *