حاصل پور کے صحافی محمد طارق رحمان کی رہائش گاہ پر والد قائم دین رحمانی مرحوم کی برسی پر جشن مولود کعبہ ولادت حضرت علی کی محفل

عادل وحید نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

بہاولپور /حاصل پور : حاصل پور کے صحافی محمد طارق رحمانی کے زیر اہتمام ان کی رہائش گاہ پر ان کے والد قائم دین رحمانی مرحوم کی برسی پر جشن مولود کعبہ ولادت حضرت علی کی محفل منعقد ہوئی۔ ادارہ منھاج القران کے سکالر علامہ عامر رضا مدنی اور ذوالفقار علی قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی ولادت کعبہ میں ہوئی ۔حضرت علی جرات و بہادری اور علم میں یکتا تھے۔ ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ نوجوانوں میں حضرت علی سب سے پہلے ایمان لانے والے تھے۔ حضور ﷺ آپ سے بے حد محبت فرماتے تھے۔ حضرت علی فاتح خیبر تھے۔ اس موقع پر سینئر صحافی راشد پرویز کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی۔ محفل میں معززین شہر و صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ طارق رحمانی کے والد قائم دین مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی.مقامی صحافی محمد یعقوب رضا حاصل پور رحمانی کے والد قائم دین مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *