راؤ محمد اشرف پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول قادررآباد کی الوداعی تقریب ، ڈاکٹر خالد عالم ،یاسین خان بلوچ ،خادم حسین ،محکمہ ایجوکیشن کے افسران اور مختلف سکولز کے ہیڈ ماسٹرز کی شرکت

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت، ڈان ٹی وی

ساہیوال: انہوں نے تعلیم کے میدان میں بچوں کی تعلیم و تربیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا آپ محکمہ ایجوکیشن کا سرمایہ تھے اور اپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بچوں کے ساتھ ساتھ اپ نے ہیڈ ماسٹر اسوسی ایشن کو بھی احسن انداز سے چلایا یہ بات ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول قادررآباد راؤ محمد اشرف کی الوداعی تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر خالد عالم ساہیوال سی ای او ایجوکیشن گجرات یاسین خان بلوچ ڈائریکٹر ایجوکیشن ساہیوال خادم حسین اور محکمہ ایجوکیشن کے افسران اور مختلف سکول کے ہیڈ ماسٹر نے راؤ اشرف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کا کہنا تھا ایک اور تعلیم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نیو ایجوکیشن خالد عالم نے کہا کہ ان کے لیے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔یہ ہمارے محکمہ کا سرمایہ تھے۔ ان کے نقش قدم پر چل کر ہم سب کو اگے بڑھنا چاہیے۔ تقریب میں شہر کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ راؤ محمد اشرف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *