سٹاف رپورٹر نوائے وقت
لندن:راجہ شکیل حیدر خان ،چیئرمین اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل نے کراچی میں گل پلازہ میں مالی و جانی نقصاں ہر دلی دکھ ہوا ، اللہ مرنے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اور ہم اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل کے ممبران و عہدیداران دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں
یہ حادثہ جس سے لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہوا نہائیت افسوسناک اور شرمناک ہے۔ کراچی و سندھ حکومت کے ذمہ داران کو فوری مستعفی ہو جانا چائیے ۔ اس حادثہ سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ، سندھ حکومت اس کی ذمہ دار ہے، جو اپنی لوٹ مار اور فضول لڑائی میں پڑے ہوئے ہیں۔ جہاں کے فائیر بریگیڈ کے ملازمین بھی مکمل فیل ہو گئے ۔ مئیر کراچجی چوبیس گھنٹے بعد پہنچے، جو ہر روز ماسوائے تقاریر کے کچھ نہی کرتے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صدر پاکستان آصف زرداری کو اس غیر ذمہ داری، نالائقی اور نا اہلی پر فوری مستعفی ہو جانا چائیے جبکہ دوسرے ذمہ داران کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہو نی چائیے۔