پی ٹی آئی احتجاج؛ پارلیمنٹ کے باہر سیکیورٹی سخت، تحریک انصاف اراکین اسمبلی کو بھی روک لیا گیا، بکتر بند گاڑیاں پہنچا دی گئیں، اسلام آباد ریڈ زون کو مکمل بند

سٹاف رپورٹرز، نمائندگان نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد:پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ مرکزی بھی گیٹ بند کر دیا گیا۔

پارلیمنٹ گیٹ کے باہر بکتر بند گاڑیاں پہنچا دی گئیں جبکہ اسلام آباد ریڈ زون کو مکمل بند کر دیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری ریڈیو پاکستان چوک پر جمع ہے، ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل بند کر دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے کسی بھی شہری اور ممبر اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس جانے نہیں دیا جا رہا۔ پولیس نے ممبر اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو ریڈیو پاکستان چوک پر روک لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا دھرنا پرامن ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *