’وزیراعلیٰ کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی، ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔‘
سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بدھ کو ان کو ہٹائے جانے والی خبروں کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بدھ کو تصدیق کی تھی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نامزد کیا ہے۔
جس کے بعد اب وزیر اعلیٰ خیبر پخونخوا کے دفتر سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈا پور نے خود عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ’وزیراعلیٰ کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔‘