سچ بولنے کی جرات کسے ہوئی:مطیع اللہ جان نجی ٹی وی چینل سے فارغ ،حکومت پر الزام

پاکستان آئے غیر ملکی صحافیوں کو صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر مقدمات بنانے اور ان کے خلاف کاروائیوں سے اگاہ کیا تھا

جمہوریت آزادی اظہار، صحافیوں اور صحافت کے بارے میں بات کرنا جرم نہیں۔ سینئر صحافی

سٹاف رپورٹر ڈان ٹی وی ، نوائے وقت

اسلام آباد:سینیئر صحافی مطیع اللہ جان نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ان کا سفر اچانک اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے اپنی برطرفی کا الزام حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ پہلی حکومت نہیں جس کے دوران مجھے اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو۔
مطیع اللہ جان نے لکھا کہ جمہوریت آزادی اظہار، صحافیوں اور صحافت کے بارے میں بات کرنا جرم نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مطیع اللہ جان نے ایران امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان آئے غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب رکھی تھی جس میں انہوں نے حکومت پر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر مقدمات بنانے اور ان کے خلاف کاروائیوں سے اگاہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *