کینیڈا کے شہر برامپٹن سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، وہ ٹریژری بورڈ کے صدر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے
فرحان اختر نوائے وقت
اوٹاوا :کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا، جس نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی نژاد شفقت علی کو بھی وزیر مقرر کرلیا۔
اوٹاوا سیٹیزن کی رپورٹ کے مطابق شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، وہ ٹریژری بورڈ کے صدر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں اس عہدے پر خدمات انجام دینے والی جینیٹ پیٹی پاس ٹیلر کو کابینہ سے باہر کر دیا گیا۔
کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو کینیڈا کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔
حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شفقت علی نے برامپٹن سے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم مارک کارنی نے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کر دیا۔
اس تقرری کے ساتھ ہی شفقت علی کینیڈا کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد سیاستدان بن گئے ہیں۔
مارک کارنی نے نئی کابینہ میں وزراء کی تعداد بھی 39 سے کم کرکے 29 کر دی ہے، جس کا مقصد انتظامی سادگی اور مؤثر حکمرانی بتایا گیا ہے ، کارنی نے زیادہ تر پرانے وزرا کو ان کی وزارتوں پر برقرار رکھا ہے تاہم کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔