رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت
ساہیوال:لوگ انتظامیہ اور حکومتی ٹھیکیداروں کی ملی بھگت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ گارڈن ٹاون کی گلیاں اور بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے
ساہیوال گارڈن ٹاون کے رہائشی ضلعی انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے شدید اذیت اور دشواری میں زندگی گزارنے پر مجبور کر دیے گئے۔ حکومتی ٹھیکیداروں کی نا اہلی کی بدولت گارڈن ٹاون کا علاقہ گندے پانی کے جوہڑ اور تالاب میں تبدیل ہو گیا۔ ٹھیکیداروں اور انتظامیہ کی ملی بھگت کے ساتھ ساتھ غفلت ، لاپرواہی سے تمام صاف پانی کے پائپ توڑ دیے گئے جس سے گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے یہاں کے رہائشی روز مرہ معمولات زندگی بسر کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئے۔ خواتین کو بازار جانے اور بچوں کو سکول وغیرہ جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ فل فور ہمارے علاقے کے پانی کو نکالا جائے اور پائپوں کو درست کروایا جائے۔