تھانہ مظفر آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 10لاکھ روپے سر کی قیمت والا خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ کا ڈی ایس پی مظفر آباد بشیر احمد ہراج اور ایس ایچ اوتھانہ مظفرآباد محمد رمضان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انکشاف

محمد ارشد بھٹی بیورو چیف نوائے وقت

ملتان :تھانہ مظفر آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی، رابری کے متعدد مقدمات میں مطلوب 10لاکھ روپے سر کی قیمت والا خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ مظفرآباد پولیس نے 10لاکھ روپے سر کی قیمت والا خطرناک اشتہاری مجرم محمد اصغر عرف کچالہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ اشتہاری ملزم اصغر عرف کچالہ بلوچستان سے ملتان آرہاہےجس پر ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شیر شاہ ٹول پلازہ پرناکہ بندی کر کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا جس سے 01 عدد پسٹل 30بور معہ گولیاں بھی برآمد کرلیا گیا۔
گرفتار اشتہاری ملزم کی شناخت محمد اصغر عرف کچالہ ولد غوث بخش (سکنہ غوثیہ کالونی مل پھاٹک مظفر آباد ملتان)سے ہوئی
ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی مظفر آباد بشیر احمد ہراج کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ مظفرآباد محمد رمضان نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کیا، جو متعدد ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔
پولیس تھانہ مظفر آباد نے کامیاب حکمت عملی کے تحت ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ نے ڈی ایس پی مظفر آباد بشیر احمد ہراج اور ایس ایچ اوتھانہ مظفرآباد محمد رمضان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *