نمائندہ نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
تمپ :بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں چار جون 2025 کو اسسٹنٹ کمشنر تمپ، محمد حنیف نورزئی کو سرینکن کے مقام پر اُن کے اہلِ خانہ، سرکاری محافظوں اور ڈرائیور سمیت تحویل میں لینے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
بی ایل اے نے دعویٰ کیا کہ ’انسانی اور اخلاقی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے اہلِ خانہ کو مکمل تحفظ کے ساتھ رہا کر کے ان کے ڈرائیور اور محافظوں سمیت ان کے گھر روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو تنظیم کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔‘
ترجمان نے کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں نے اسسٹنٹ کمشنر کی بازیابی کے لیے کوئی کارروائی کی تو تمام نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پر پاکستانی ریاست کی ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد خان بڑیچ نے بدھ کو تصدیق کی کہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو آج صبح کوئٹہ جاتے ہوئے مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔
ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کا ہیڈ کوارٹر تربت ہے اور یہ ایک سرحدی علاقہ ہے۔ اس علاقے کی سرحد ایران کے ساتھ لگتی ہے۔