رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت
ساہیوال:ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ساہیوال واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کو شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں کی مکمل صفائی کی ہدایت کردی، راستوں کے کناروں پر جمع کوڑے کے ڈھیروں کو فوری اٹھایا جائے، جوگی چوک، صدر بازار، پاکپتن بازار اور دیپالپور بازار میں روزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ گردوغبار سے شہریوں کو بچایا جاسکے۔ وہ یہاں کمشنر آفس میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ پسپ پروگرام کے تحت شہر میں جاری منصوبوں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مال منڈی چوک میں جاری کام کے دوران ملبہ بھی ساتھ ساتھ اٹھایا جائے ۔