Nawa-i-waqt Exclusive سانحہ سوات:تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن بااثر سیاسی شخصیات کی تعمیرات تک پہنچنے پر روک دیا

غیر قانونی تجاوزات میں وفاقی وزیر امیر مقام اور سابق گورنر خیبر پختونخوا کے ہوٹل بھی شامل ہیں

بیوروچیف نوائے وقت +ڈان ٹی وی

پشاور:سانحہ سوات کے بعد تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن بااثر سیاسی شخصیات کی تعمیرات تک پہنچنے پر روک دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق بائی پاس اور فضا گھٹ کے مقام پر قائم تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اس وقت روک دیا گیا جب ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بااثر سیاسی شخصیات کی تعمیرات کے قریب پہنچے،غیر قانونی تجاوزات میں وفاقی وزیر امیر مقام اور سابق گورنر خیبر پختونخوا کے ہوٹل بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے ابتدائی مراحل میں درجنوں عام شہریوں کے تعمیرات مسمار کیے گئے، جبکہ کئی ہوٹل، ریسٹورنٹ اور رہائشی عمارتیں بھی گرا دی گئیں تاہم جب آپریشن بااثر افراد کی ملکیت والی عمارتوں تک پہنچا تو اچانک کارروائی کو روک دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے تعطل کی کوئی باضابطہ وضاحت نہیں دی گئی، لیکن مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی دبائو اور اثرورسوخ کے باعث کارروائی معطل کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *