خیر پختونخوا پولیس کے ترقی پانے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرلز کی رینک پننگ تقریب

بیوروچیف نوائے وقت +ڈان ٹی وی

پشاور:خیر پختونخوا پولیس کے ترقی پانے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرلز کی رینک پننگ تقریب آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقد ہوئی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے گریڈ 20 میں ترقی پانے والے چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور قاسم علی خان، آر پی او بنوں محمد سجاد خان، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر میاں سعید احمد، ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب اللّٰہ بگوی، ڈی آئی جی لیگل عرفان اللّٰہ خان، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ڈاکٹر محمد قریش خان اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ عمران شاہد کے کاندھوں پرترقی کے بیجز سجائے۔ ترقی پانے والے افسران نے اپنے اہل خانہ سمیت تقریب میں شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی پیز آپریشنز،ہیڈ کوارٹرز، سپیشل برانچ، انوسٹی گیشن، سی ٹی ڈی ، ٹریننگ ، ایلیٹ، ڈی آئی جیز آئی ٹی، ٹریننگ، ٹیلی کمیونیکیشن، آپریشنز، ٹریفک، ویلفیئر، اے آئی جی اسٹبلشمنٹ اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آ ئی جی پی ذوالفقار حمید نے ترقی پانے والے پولیس افسران کی قابلیت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک اپنے کیرئر میں مختلف پوسٹوں پر تعیناتی کے دوران سخت محنت اور خلوص ولگن سے فرائض انجام دیتے ہوئے اچھی پولیسنگ کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ یہ ترقی افسران کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور خیبر پختونخوا پولیس کے لیے بھی عزت اور فخر کا مقام ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ ترقی صرف ایک نیا رینک لگا نا نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کا ایک نیا سفر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *