برطانوی فٹ بال کلب لیورپول کے معروف فٹ بالرڈیوگو جوٹا بھائی سمیت سپین میں ایک ہولناک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے

سپورٹس ڈیسک نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ

زامورا :برطانیہ کے مشہور فٹ بال کلب لیورپول کے مشہور پرتگالی فٹ بالر دیوگو ژوٹا 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سپین میں پیش آنے والا ایک ہولناک ٹریفک حادثہ ان کی موت کی وجہ بنا۔ فٹ بالر کے ہمراہ ان کے 26 سالہ بھائی بھی حادثے کا شکار ہوئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب اُن کی لیمبورگینی کار شہر زامورا کے قریب تیز رفتاری کے دوران قابو سے باہر ہو کر سڑک سے نیچے جا گری اور اس میں آگ بڑھک اٹھی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اوورٹیک کرتے ہوئے گاڑی کے ایک ٹائر کے پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔
دیوگو ژوٹا کی عمر 28 برس تھی اور وہ حال ہی میں اپنی پارٹنر روتے کاردوسو سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اُن کے تین بچے بھی ہیں۔
دیوگو ژوٹا کی اہلیہ نے شادی کے موقع پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’میرا خواب پورا ہوا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *