پاکستان میں ایسا ہونے کی دعا:چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کرپشن، چین میں اعلیٰ عہدے دار کو سزائے موت سنا دی گئی

انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

بیجنگ :چین کی ایک عدالت نے کمیونسٹ پارٹی تبت کے سابق سربراہ کو لگ بھگ 50 ملین ڈالر کی کرپشن کے جرم میں سزائے موت سنا دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ڈان کے مطابق بیجنگ کی انٹرمیڈیٹ کورٹ نے بدھ کو وی چیٹ پر اپنے بیان میں بتایا کہ وو ینگ جی سنہ 2016 سے 2021 تک خودمختار علاقے تبت میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے۔
عدالت کے بیان کے مطابق اس دوران انہوں نے غیرقانونی طور پر 343 ملین یوان یعنی چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر رشوت وصول کی۔
عدالت نے مزید کہا کہ اس عہدے دار کے یہ جرائم ’خاص طور پر سنگین‘ تھے اور ان کے سماجی اثرات بھی کافی زیادہ منفی تھے، یہ جرائم ملک اور عوام کے لیے ’خاص طور پر بھاری نقصان‘ کا باعث بنے۔
ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل اقتدار میں آنے والے چین کے صدر شی جن پنگ نے سرکاری بدعنوانی کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم چلائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *