ٹرمپ کا پاکستانیوں کی ذہانت اور شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف

پاکستانی ذہین لوگ ہیں، بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں، انہیں نہیں بھول سکتے:امریکی صدر

پولیٹیکل رپورٹرنوائے وقت

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کی سطح پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوانا ان کی بہت بڑی کامیابی تھی۔
امریکی چینل فوکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے حالیہ لڑاائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دو بڑی جوہری طاقتیں ہیں اور دونوں ممالک شدید غصے میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ لڑائی انتہائی شدید مراحل میں داخل ہو رہی تھی اور مزید میزائل استعمال ہوتے۔

انٹرویو کے دوران ایک اور موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا انڈیا اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ ہو سکتی تھی یا ہونے کے قریب تھی لیکن تجارت کی بات کر کہ انہوں نے رکوا دی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’پاکستان کی قیادت کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، ہم انہیں نہیں بھول سکتے۔ پاکستان کے ساتھ بھی میں نے تجارت کی بات کی اور وہ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔‘
امریکہ صدر نے کہا کہ ’پاکستانی انتہائی ذہین لوگ ہیں، بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ بہت زیادہ تجارت نہیں کرتے لیکن پھر بھی ہمارا ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔‘
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ پاکستان سے رابطہ کریں اور تجارت کی بات کو آگے بڑھائیں کریں کیونکہ وہ اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔
صدر ٹرمپ نے انڈیا کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں درآمدات پر سب سے ٹیرف عائد ہے اور انڈیا کے ساتھ تجارت کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *