سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
پشاور: خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں اقلیتی نشست پر ٹاس کی نوبت نہیں آئی، مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے دفتر میں متوقع ٹاس کی نوبت نہیں آئی اور معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔ جے یوآئی کے گُرپال سنگھ مخصوص نشست پر بلا مقابلہ ممبر اسمبلی منتخب ہوگئے۔
امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹاس کے لیے یہاں آئے تھے لیکن پارٹی قیادت کی ہدایت پر جے یو آئی کے امیدوار مولانا عطاء اللہ درویش کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں