ورلڈ یونیورسٹی گیمز؛ جرمنی میں افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے کی روایتی لباس میں شرکت

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد دستے کی روانگی کو خفیہ کیوں رکھا گیا

یورپین رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

برلن:ورلڈ یونیورسٹی گیمز کا میلہ جرمنی میں سج گیا، افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے نے بھی روایتی لباس میں شرکت کی۔

برلن کے قریب رائن روہر میں جاری ان گیمز میں 150 ممالک کی یونیورسٹی کے 17 سے 25 سال کے 9ہزار 20 ایتھلیٹس شریک ہیں۔ ان گیمز کو منی اولمپکس بھی کہا جاتا ہے۔

منی اولمپکس میں 24 ایتھلیٹس کے ساتھ 12 مختلف یونیورسٹییز کے آفیشلز بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پاکستانی ایتھلیٹس چھ کھیلوں ایتھلیٹکس، جوڈو، ٹیبل ٹینس، ٹائیکوانڈو، سوئمنگ اور آرچری میں حصہ لیں گے۔

نوائے وقت /ڈان ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کوچز نہیں بحھوائے گئے، یونیورسٹیز کے ڈائریکٹر اسپورٹس ہی ان کے ساتھ مینجر اور کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد دستے کی روانگی کو خفیہ رکھا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *