ملک بھر میں طوفانی بار شیں، سیلابی صورتحال، درجنوں افراد جاں بحق،حکومت کی نااہلی ثابت ،حفاظتی اقدامات کرنے میں مکمل ناکام

چکوال، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت ، کئی مقامات پر کلاؤڈ برسٹ اور نالوں کی طغیانی

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

اسلام آباد:چکوال/ساہیوال/لاہور پنڈی/ اوکاڑا /پاک پتن:‏چکوال میں چھوٹا ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سےبارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہندو برادری کا 4 ہزار سال پرانا کٹاس راج مندر بھی پانی سے بھر گیا۔ مندرکے چاروں طرف پانی ہی پانی جمع ہے جبکہ راولپنڈی نالہ لئی میں تغیانی آ گئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد بارش کی وجہ سے چھتیں گر گئی اور ایک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق ہو گئے۔ اوکاڑہ شہر میں بارش کے پانی نے علاقہ مکینوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دونوں اطراف میں پانی ہی پانی کھڑا ہے ۔سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ ساہیوال غلہ منڈی ڈسپنسری روڈ اور دیگر علاقوں بارش کے پانی کے ساتھ ساتھ گٹروں کا گندا پانی گلی محلوں میں جمع ہے۔ پنجاب بھر میں حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے متعدد افراد کے جان بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور حکومت نے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کی امداد کے لیے فوج کو طلب کر لیا ہے اور جہلم میں پانی میں پھنسے ہوئے 10 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *