Nawa-i-waqt Exclusive:ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال: میڈیکل وارڈ،سر جیکل ،پتھیالوجی ڈیپارٹمنٹ آن لائن ، گردوں کی ٹرانسپلانٹ , دماغ کی سرجری کا علاج جلد ،ڈاکٹر ید اللہ

ایمرجنسی میں مریضوں کو فری ادویات اور ٹیسٹ فراہم ،12 تھیٹر کام کر رہے ہیں،علاج میں کوتاہی برداشت نہیں، ایم ایس کی ڈان ٹی وی سے خصوصی انٹرویو

انٹرویو:رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج کی تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ ایمرجنسی میں مریضوں کو فری ادویات اور ٹیسٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی ایمر جنسی اور وارڈ میں ڈاکٹرز ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ہسپتال کے تمام وارڈز اور لیبارٹری،ایکسرے،ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ،الٹرا ساؤنڈ و دیگر شعبوں میں مریضوں کے علاج میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہسپتال میں اس وقت 12 تھیٹر کام کر رہے ہیں اور ہسپتال میں آنکھوں کی پتلی کے علاج کے ساتھ ساتھ گردوں کی ٹرانسپلانٹ اور دماغ کی سرجری کے حوالے سے علاج کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ای ار سی پی کے ٹیسٹوں کے ساتھ ساتھ پورے ہسپتال کو کمپیوٹرائز کرنے جا رہے ہیں۔ ۔ آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جلد ہسپتال کا بورڈ کام شروع کر دے گا او پی ڈی اور ٹیسٹوں کو ان لائن کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈاکٹر ید اللہ نےبرطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن،اوکے ٹی وی یوکے اورڈان ٹی وی (یو کے) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کےعلاج پر خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے۔ سینیئر پروفیسر بھی آ رہے ہیں ۔ ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔ ہسپتال کے میڈیکل وارڈ،سر جیکل وارڈ،پتھیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تمام ریکارڈ کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور تمام ریکارڈ مکمل کرنے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔پنجاب حکومت ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیا لوجی وارڈ کو جلد مکمل کر نے کے لئے کوشاں ہے ہسپتال کی لانڈری کو بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ مریضوں کے آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے آلات مکمل طور پر صاف ہوں ۔مریض کو آپریشن کے بعد انفیکشن سے بچایا جا سکے اور ہسپتال میں استعمال ہونے والی چادروں و دیگر اشیاء کو واش کرنے کے لئے صاف ستھری ٹیکنالوجی کا استعمال ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *