بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے 26جولائی کو پشاور میں قومی امن جرگہ بلانے کا اعلان کیا گیا ۔
باچا خان مرکز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین نے کہا کہ 26 جولائی کو قومی امن جرگہ بلایا گیا ہے جو باچا خان مرکز پشاور میں صبح دس بجے منعقد ہوگا۔
میاں افتخار کا کہنا تھا کہ قومی امن جرگے میں تمام مکتبہ فکر اور خصوصی طور پر ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی جائیگی۔