انڈین ایئرلائن کی مسلمان مسافر کو تھپڑ مارنے والے شخص پر پابندی، متاثرہ شخص ’غائب‘

محمد ابرار نوائے وقت ،ڈان ٹی وی رپورٹ

کولکتہ: انڈیا کی ایئرلائن انڈیگو نے اس مسافر پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے جس نے دوران پرواز دوسرے مسافر کو تھپڑا مارا جبکہ متاثرہ مسافر پراسرار طور پر غائب ہو گیا ہے۔
سنیچر کو سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق انڈیگو کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’حملہ کرنے والے شخص کو نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

ایک روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں دوران پرواز ایک مسافر کے گھبرانے پر ایک اور مسافر نے اس کو تھپڑ مارا اور اس کے بعد بحث مباحثے کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے جب تھپڑ مارنے سے پوچھا گیا کہ اس نے کیوں تھپڑا مارا تو اس کا کہنا تھا کہ ’اس سے مجھے پریشانی ہو رہی تھی۔
کولکتہ پہنچنے پر ملزم کو حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *