ڈھاکہ ایئرپورٹ آتشزدگی: گارمنٹس سیکٹر کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

محمد موہت نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ڈھاکہ:ڈھاکہ ایئرپورٹ کے کارگو کمپلیکس میں لگنے والی شدید آگ سے بڑے گارمنٹس ایکسپورٹرز کا مال خاکستر ہو گیا جس سے نقصانات کا تخمینہ کروڑوں ڈالرز لگایا جا رہا ہے۔

یہ آگ ایئرپورٹ کے کارگو ولیج کے امپورٹ سیکشن میں لگی جس کے باعث پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔

اتوار کو بھی فائرفائٹرز اور ایئرپورٹ حکام ریکسیو کاموں میں مصروف رہے جہاں کمپلیکس سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

آگ نے کارگو کمپلیکس کو تباہ کر دیا جہاں بنگلہ دیش کی 47 ارب ڈالر کی گارمنٹس صنعت کے لیے ضروری درآمد شدہ خام مال، برآمد کے لیے تیار کپڑے اور پروڈکٹ سیمپلز رکھے جاتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *