برطانیہ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج اپناتہوا رمنا رہی ہے

سٹاف رپورٹرزنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹس

لندن/لاہور برطانیہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج روشنیوں کا تہوار دیوالی مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

مندروں میں اس موقع پر خصوصی تقریبات، عبادات اور روایتی دیے جلانے کے اہتمام کیے گئے ہیں۔ ہندو برادری اس دن کو بھگوان رام کی ایودھیا واپسی کی یاد میں مناتی ہے، جب انہوں نے چودہ برس کے بن باس کے بعد وطن لوٹ کر انصاف اور نیکی کی جیت کی علامت قائم کی۔

دیوالی کا تہوار اندھیرے پر روشنی اور برائی پر بھلائی کی فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *