نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی اہلیہ کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف

کورٹ رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پولیس کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کو 3 دن میں بازیاب کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

پیر کی صبح اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت شروع کی تو مغوی کی اہلیہ درخواست گزار روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔

درخواست گزار روزینہ عثمان کے وکیل راجا رضوان عباسی نے کہا کہ پٹیشنر کے شوہر اہم کیسز پر کام کر رہے تھے، مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت پٹیشنر کہاں ہیں، خدشہ ہے کہ انہیں بھی نہ اٹھا لیا گیا ہو، ان کا فون بھی بند جا رہا ہے۔

وکیل نے کہا کہ پٹیشنر نے فون کر کے بتایا تھا کہ ان پر درخواست واپس لینے کا دباؤ ہے۔

عدالت نے کہا کہ 3 دن میں مغوی افسر کو بازیاب کرایا جائے اور پولیس بازیاب نہ کرا سکے تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *