رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کی کارگردگی کا جائزہ اجلاس، شہر کی سڑکوں کے پیچ ورک کے لیے موجود مشینری کی مرمت کی ہدایت، کارپوریشن ٹھیکیدار کی بجائے خود پیچ ورک کرے ،شہر کی تمام اضافی آبادیوں کے گھروں کے نقشے بھی منظور کرکے انہیں ریگولر کیا جائے ۔ کمشنر آفس میں میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی اور دائرہ کار بارے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال/ ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن ڈاکٹر آصف طفیل نے کی۔ اجلاس میں چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد،ڈائریکٹر انفارمیشن اپیل اشفاق مسعود مدنی نے بھی شرکت کی- چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کارپوریشن کی حدود میں 13 غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز موجود ہیں جہاں 80 فیصد تک گھر تعمیر ہو چکے ہیں تاہم ریگولر نہ ہونے کی وجہ سے وہاں تعمیر ہونے والے گھروں کے نقشے منظور نہیں کیے جا رہے جس پر کمشنر ڈاکٹر آصف طویل نے ہدایت کی کہ ان کالونیوں کو اضافی آبادیاں ڈکلیئر کر کے رہائشیوں کو نقشہ منظور کرانے کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کارپوریشن میں موجود پیچ ورک مشینری کی مرمت کروانے اور سڑکوں کا پیچ ورک خود کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کم وسائل سے زیادہ سڑکوں کی مرمت ہو۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کارپوریشن کے شہر میں 5359 سٹریٹ لائٹس کنکشن موجود ہیں جن میں سے 4317 سٹریٹ لائٹس فنگشنل ہیں جبکہ 1042 نان فنگشنل ہیں جس پر کارپوریشن سالانہ سات کروڑ 81 لاکھ خرچ کر رہی ہے۔