ہر طرف مایوسی: اولمپئن رشید الحسن کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری پر سنگین الزامات ، برطرفی کا مطالبہ،احتجاجاً لاس اینجلس کا سونا کا تمغہ فروخت کرنے کا اعلان

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

گوجرہ: گوجرہ میں پریس کانفرنس کے دوران اولمپئن رشید الحسن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجاً انہوں نے لاس اینجلس کا سونا کا تمغہ فروخت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ رشید الحسن کا کہنا ہے کہ موجودہ عہدے دار ہاکی کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں اور وزیر اعظم سے فوری کارروائی کی توقع رکھتے ہیں۔ یہ واقعہ پاکستانی ہاکی کی حالت زار پر گہرا سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *