امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن: پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور کیمپس میں احتجاج کی اطلاعات ہوم لینڈ سیکیورٹی کو دینے کی پابندی سے پاکستانی حیران، یہ وہ امریکا نہیں جس کا ہم نے خواب دیکھا تھا، طلبہ

پرویز انورنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

ورجینیا:امریکی ویزے پر مقیم پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، کیونکہ اب معمولی خلاف ورزی، سیاسی سرگرمی یا نامکمل دستاویزات بھی ان کے قیام کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

حالیہ کیسز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور کیمپس میں ہونے والے احتجاج کی اطلاعات امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کو دی جا سکتی ہیں، جس نے پاکستانی کمیونٹی کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

شمالی ورجینیا میں 2 پاکستانی طلبہ اُس وقت حیران رہ گئے جب ٹریفک کورٹ کے جج نے انہیں بتایا کہ اب عدالتیں ٹریفک خلاف ورزیوں کا ریکارڈ ڈی ایچ ایس کے ساتھ شیئر کرنے کی پابند ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *