پولیٹیکل رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے بڑے سیاسی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو سونپ دی۔
ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو این اے 129 کے چاروں دھڑوں میں مصالحت کرانے کی بھی ہدایت کی گئی، خواجہ سعد رفیق قیادت کی ہدایت پر حافظ میاں نعمان، رانا مشہود، مہر اشتیاق اور چوہدری باقر سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے لیگی رہنماوں کو میاں نواز شریف کا پیغام پہنچایا، نواز شریف نے ہدایت دی کہ تمام رہنما اختلافات بالائے طاق رکھ کر ٹکٹ ہولڈر امیدوار میاں نعمان کی حمایت کریں۔