پولیٹیکل رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت کی ہے۔
اس بات کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا ’عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے فوری طور پر مستعفی ہو جائے۔‘
بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے حصہ لینے کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ ’عمران خان کی رائے ہے کہ ہمیں ان انتخابات کو قانونی شکل نہیں چاہیے لیکن ان کے اس فیصلے پر پی ٹی آئی کے رہنما بیٹھیں اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کریں اور کل (بدھ) کو انہیں آگاہ کریں تاکہ وہ پھر اس پر حتمی فیصلہ کریں۔‘