’اب میرے لیے روئٹرز کے ساتھ تعلق برقرار رکھنا ناممکن ہو چکا ہے کیونکہ اس نے غزہ میں 245 صحافیوں کے منظم قتل کو جائز اور ممکن بنانے میں کردار ادا کیا
فرحان اختر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
ٹورنٹو:کینیڈین فوٹو جرنلسٹ ویلیری زنک نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نیوز ایجنسی سے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا کہ یہ ادارہ اسرائیل کے پروپیگنڈے کو تقویت دے کر غزہ میں صحافیوں کے قتل میں براہ راست شریک ہے۔
روئٹرز کے لیےآٹھ سال تک خدمات انجام دینے کے بعد ویلیری زنک، جن کی تصاویر نیویارک ٹائمز، الجزیرہ اور دنیا بھر کے دیگر میڈیا اداروں میں شائع ہوتی رہی ہیں، نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں لکھا: ’اب میرے لیے روئٹرز کے ساتھ تعلق برقرار رکھنا ناممکن ہو چکا ہے کیونکہ اس نے غزہ میں 245 صحافیوں کے منظم قتل کو جائز اور ممکن بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔
’میں اپنے فلسطینی ساتھیوں کی کم از کم اتنی تو مقروض ہوں یا شاید اس سے بھی زیادہ۔‘
انہوں نے بتایا کہ 10 اگست کو جب اسرائیلی افواج نے غزہ سٹی میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اور ان کی پوری ٹیم کو قتل کیا تو روئٹرز نے اسرائیل کے اس بے بنیاد دعوے کو شائع کیا کہ انس الشریف حماس کے رکن تھے۔