چوھدری صغیر انجم چیئرمین راہ حق ویلفیر فاونڈیشن ساہیوال کی ہدایت پر چوھدری محمد منیر اور میاں بابرصغیر راشن کی دوسری کھیپ لیکر بونیر اور سوات پہنچ گئے

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال :ہماری تنظیم نے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ پاکستانیوں پر قدرتی آفات اور تکلیف آئے ہماری تنظیم نے بڑھ چڑھ کر متاثرہ لوگوں کی امداد کی ہے ۔ساہیوال نور شاہ اور اپنا حلقہ سمیت سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے ساتھ ساتھ راہ حق ویلفیر فاونڈیشن گزشتہ دنوں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لیکر بونیر سوات پہنچ گئی تھی۔ ہم متاثرہ لوگوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔
چوھدری صغیر انجم چیئرمین راہ حق ویلفیر فاونڈیشن ساہیوال کی ہدایت پر چوھدری محمد منیر اور میاں بابرصغیر بونیر اور سوات میں متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن کے بھرے ٹرکوں کی دوسری کھیپ لیکر پہنچ گئے۔اسی طرح ساہیوال اپنے حلقہ پی پی 198 کے دریائے راوی سیلابی پانی کی متاثرہ عوام کو بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم اپنے حلقہ کی عوام کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ راشن کارڈ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری۔ سوات اور بونیر،ساہیوال نور شاہ اور دیگر علاقوں میں متاثرہ خاندانوں میں راشن کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ اب متاثرین کو کارڈوں کے ذریعے راشن تقسیم ہو گا ۔کسی کو لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں۔ ساہیوال کی راہ حق ویلفیر فاونڈیشن ملکی لیول پر کام کرنے والی پاکستان کی بڑی تنظیم ہے۔اس سے قبل ڈیرہ غازی کے علاقہ میں متاثرین میں امدادی سامان اور راشن تقسیم کیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان میں سیلاب متاثرین کو راشن پہنچانے والی پاکستان پہلی تنظیم تھی جو ٹرکوں میں راشن لیکر پہنچی۔ سوات بونیر اور دیگر علاقوں میں سیلاب متاثرین لوگوں کو راشن اور نقدی رقم تقسیم کرنے میں راہ حق ویلفیر فاونڈیشن ساہیوال تھی جو اپنی ٹیم لیکر پہنچی۔ وہاں متاثرین کے گھروں اور کیمپوں میں راشن پہنچایا۔ اب چار دن بعد دوبارہ متاثرین کے لیے راشن سے بھرے امدادی ٹرک لیکر پہنچ گئے ہیں۔ راہ حق ویلفیر فاونڈیشن ساہیوال کی امدادی سرگرمیاں دیکھ کر متاثرین نے دلی دعاؤں سے ٹیم کو ویلکم کیا۔ راشن اور نقدی رقم تقسیم کرنے میں راہ حق ویلفیر فاونڈیشن ساہیوال تھی جو اپنی ٹیم لیکر پہنچی۔ وہاں متاثرین کے گھروں اور کیمپوں میں راشن پہنچایا۔ اب چار دن بعد دوبارہ متاثرین کے لیے راشن سے بھرے امدادی ٹرک لیکر پہنچ گئے ۔راہ حق ویلفیر فاونڈیشن ساہیوال کی امدادی سرگرمیاں دیکھ کر متاثرین نے دلی دعاؤں سے ٹیم کو ویلکم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *