کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ، شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کی لانڈری، آکسیجن جنریشن پلانٹ اور ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر اختر ملک یہ ہسپتال میں جاری کاموں کی تفصیل سے بھی اگاہ کیا۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے لانڈری کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو صاف ستھرے اور جراثیم سے پاک گارمنٹس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مشین سے دھلے ہوئے کپڑوں کا معیار چیک کیا اور مشین آپریٹر سے صفائی کے مراحل کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے آکسیجن جنریشن پلانٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ لی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے پلانٹ کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔ اس موقع پر پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر سمیت دیگر ہسپتال عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *