نامور صحافی، ارشد شریف، کی یاد میں پروگرام اتوار 19 اکتوبر کو شام 6 بجے ہو اسٹریٹ والتھم سٹوکے پویلین میں منعقد ہوگا، مہمانِ خصوصی عمران ریاض خان، صابر شاکرہوں گے

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن:پاکستان کے نامور صحافی، ارشد شریف، کی یاد میں ایک پروگرام اتوار 19 اکتوبر کو شام 6 بجے سے 9 بجے تک ہو اسٹریٹ پر پویلین میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام سینئر صحافی، نقیب راجہ، منعقد کر رہے ہیں۔ جس میں مہمانِ خصوصی عمران ریاض خان، صابر شاکر، ہوں گے۔ اس پروگرام میں انٹری فری ہے، صاف ستھری اور غیر جانبدارانہ صحافت کے لیے اس پروگرام میں شرکت کریں۔ اور ارشد شریف سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔

برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن ، اوکے ٹی وی اورڈان ٹی وی کو بھیجے گئے بیان میں معروف صحافی نقیب راجہ نے کہا ہے کہ

میں یہ پیغام اُس خاتون کے لیے نہیں دے رہا، نہ ہی اُسے اس قابل سمجھتا ہوں کہ اُس کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کا جواب دیا جائے۔ یہ پیغام صرف اور صرف ارشد شریف شہید کے چاہنے والوں کے لیے ہے تاکہ اُن کے دل نہ دکھیں۔

ایک خاتون نے اپنی عادت کے مطابق یہ بے بنیاد الزام لگایا ہے کہ اس پروگرام کے نام پر کرسی (100£) اور ٹیبل (1000£) کی قیمت وصول کی جا رہی ہے — یہ الزام سراسر جھوٹ اور حقیقت کے منافی ہے۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس پروگرام کے حوالے سے کسی سے بھی کوئی فیس یا رقم وصول نہیں کی گئی۔ یہ پروگرام صرف اور صرف ہمارے چند دوستوں کی مشترکہ اور خالص نیت پر مبنی کاوش ہے۔

عمران ریاض صاحب نے اس پروگرام کی مکمل فنڈنگ کی پیشکش کی تھی اور کر بھی رہے ہیں۔ داخلہ مکمل طور پر مفت ہے اور یہ پروگرام صرف شہید ارشد شریف کے مشن اور ان کے انصاف کے لیے آواز بلند کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہم عہد کرتے ہیں کہ ارشد شریف شہید کے قاتلوں تک انصاف کی یہ آواز ضرور پہنچائیں گے۔
آپ سب کی محبت، اعتماد اور حمایت کا تہہِ دل سے شکریہ۔

justiceforforArshadsharif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *