از قلم: سید راحیل شیرازی
دل کے چراغ کو نورِ مدینہ سے جلایا ہے
ذرے کو بھی رحمت نے آفتاب بنایا ہے
رحمت کا در ہے، کرم کی فضائیں ہیں ہر سو
مرحبا یا رسولَ اللہ، یہ دل نے گایا ہے
طیبہ کی خاک بھی سجدوں کا انعام لگے مجھ کو
مکے کی صبح نے روح کو خواب جگایا ہے
راحیلؔ کا ہے سہارا فقط نامِ محمد ﷺ
اسی نسبت نے قسمت کو گلزار بنایا ہے