ان کے والد کو دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کی جانب سے جنگ میں حصہ لینے پر برطانوی حکومت نے انھیں اعزازات سے نوازا
چوہدری طلعت گوندل ،ریذیڈنٹ ایڈیٹر گریٹر مانچسٹر
لیڈز: پاکستان اور کشمیر سے بے پناہ محبت کرنے والے باوا محمد صدیق خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ برطانیہ کے شہر لیڈز میں اپنے خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔
باوا محمد صدیق کے والد نے دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کی جانب سے جنگ میں حصہ لیا انکی وفات کے بعد برطانیہ کی حکومت نے انھیں اعزازات سے نوازا، جنہیں باوا محمد صدیق نے وصول کیا۔ انکے والد کی جانب سے دوسری جنگ عظیم میں شرکت اور اعزازات کی وجہ سے باوا محمد صدیق اور انکا خاندان فخر محسوس کرتا تھا ۔
پاکستان اور کشمیر سے محبت کی وجہ سے باوا محمد صدیق سے نہ صرف انکا خاندان
بلکہ انکے علاقے اور پاکستان و کشمیر کے لوگ بھی انھیں پیار کرتے تھے۔
وہ اپنے مخصوص لباس کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ پاکستان کے قومی دنوں کی تقریبات میں نہ صرف خود مخصوص لباس زیب تن کرتے بلکہ اپنے پوتوں کو پاکستان آرمی کا لباس پہنا کرلاتے تھے۔