سیلاب متاثرین کے لیے پانی کی ایک بوتل، ایک ٹائم کا کھانا اہم، ان کی مدد اولین ترجیح ہونی چاہیے،محمد توصیف پرنسپل،اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال : سیلاب متاثرین کی مدد ہر مسلمان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔محمد توصیف پرنسپل پنجاب کالج ۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے پانی کی ایک بوتل ایک ٹائم کا کھانا بھی بڑی اہمیت رکھتا ہےیہ مشکل وقت گزر جائے گا اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کا دکھ بانٹنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔پنجاب کالج انتظامیہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وہ ہر وقت حاضر ہے۔
ان کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد نے کہا کہ پنجاب کالج مقامی سطح پر ہر طرح کا ہم سے تعاون کرتا ہے اور سیلاب متاثرین کی خدمت کا یہ سلسلہ ان شاء اللہ جاری رہے گا اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کو کسی بھی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ریلیف کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے مقامی لوگوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن کی مشاورت سے امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *